aftabkhaan shared a photo from Flipboard

پاک-ایران تعلقات اور جاسوس عزیر بلوچ اورکلبھوشن کے معاملوں سے جڑا ہوا ایک مسئلہ ایرانی خفیہ اداروں کا کردار بھی ہے، اہلِ پاکستان کو اس نے تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایران سے ہمارے تعلقات دوستانہ رہے ہیں، اور بعض معاملات میں اختلاف کے باوجود آج بھی معاندانہ نہیں ہیں۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ پاکستانی اداروں کو زیادہ احتیاط کرنا چاہئے تھی اور ایران کا نام اس طرح اچھالنا نہیں چاہئے تھا۔ لیکن اس کے برعکس سوچنے والے بھی موجود ہیں، اور ان کا خیال ہے معاملہ طشت از بام ہونے سے ایرانی دوست احتیاط سے کام لینے پر مجبور ہو جائیں گے، اور شکایات کا سلسلہ دراز نہیں ہو پائے گا۔ بہرحال ایرانی حکومت سے یہ توقع رکھنا بلا جواز نہیں ہو گا کہ وہ نہ صرف صورتِ حال کی وضاحت کرے، بلکہ اس طرح کی سرگرمیوں کا سختی سے سدِ باب بھی کرے۔ اچھے برادرانہ تعلقات کی حفاظت ایران کی بھی اتنی ہی ذمہ داری ہے جتنی کہ پاکستان کی۔ کسی ایک کے نقصان میں کسی دوسرے کو فائدہ تلاش نہیں کرنا چاہئے۔ مجیب شامی - See more at: http://m.dunya.com.pk/index.php/author/mujeeb-ur-rehman-shami/2017-04-16/19223/59103252#sthash.1Tbd93Y4.dpuf

aftabkhaan Via Flipboard
This image was shared from Flipboard, a fast, beautiful way to flip through the news, photos and updates your friends are sharing on Facebook, Twitter, Flickr, Google+ and Instagram.
Free Download! App Store Badge